مزدوروں کامعیارزندگی بلندکرنے کیلئے حکومت پرعزم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ مزدوروں اور محنت کش طبقہ کی مشکلا ت کم کرنے اورانہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے مرکز اور پنجاب حکومت نے عملی اقدامات کیے ہیں ستھرا پنجاب کے لئے بھی مسیحی برادر ی کے مزدوربھی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی پالیسی کے مطابق ہرسطح پرمحنت کررہے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ کم مزدورکی طے شدہ تنخواہوں پرعمل درآمد کرانے کے لیے حکومت نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کومتحرک کررکھاہے تاہم جوانڈسٹری مالکان اجرت کم دے رہے ہیں انہیں نزدوروں کااحساس کرنا چاہیے ۔ مزدوروں کامعیارزندگی بلندکرنے کے لیے حکومت پر عزم ہے-انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے آ ج تک مزدوروں اورمحنت کشوں کاکرداراہم ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں