مزید صوبوں کا فیصلہ پارلیمان میں کیا جا سکتا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمابیرسٹرعمراحمد منے خان نے کہاہے کہ پاکستان کامزید صوبوں یاچھوٹی انتظامی اکائیوں کافیصلہ سڑکوں پر نہیں پارلیمان میں کیاجاسکتاہے جوعوام کے منتخب نمائندوں کاایوان ہے۔جاری بیا ن میں ان کاکہنا تھاکہ نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا فیصلہ میڈیا بیانات کے بجائے پارلیمان میں بحث اور تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاقِ رائے سے ہونا چاہئے۔اس نوعیت کے آئینی اور انتظامی فیصلوں کے لیے پارلیمنٹ ہی اصل فورم ہے جہاں عوام کی مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکتا۔صوبوں یا انتظامی یونٹس کی تشکیل پر ہونے والی بحث میں کسی سیاسی مفاد کو ترجیح نہیں دی جاسکتی انہوں نے کہا کہ صوبوں کے انتظامی امور اور اس معاملے پر مسلم لیگ (ن)کی قیادت اور پارٹی ارکان ایک پیج پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں