لاہور(بیوروچیف)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہر مخالفت کو پکڑا جا سکتا ہے اور نہ کچلا جا سکتا ہے اور نہ ہی ہر ایک کا منہ بند کیا جا سکتا ہے، ایسی کوششیں کرنے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوئے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان بیان میں انہوں نے کہا کہ اشتعال میں آنے اور اپنے مخالفین کو ”فکس اپ”کرنے کی بجائے مخالفین کے بیانیے کا جوابی بیانیے سے مقابلہ کرنا ہی اصل راستہ ہے ، پیچیدہ سیاسی مسائل کا حل ہمیشہ ریاست اور ناراض طبقات کے بیچ ایک درمیانی راستہ تلاش کرنے میں ہی مضمر ہوتا ہے۔




