مسافروں کی جان کا تحفظ اولین ترجیح ہے ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے دو روز میں ایل پی جی سلنڈرز کی حامل33مسافر گاڑیاں قبضہ میں لیکر سلنڈرز اتروا دیئے جبکہ ڈرائیورز/مالکان کے چالان اور بھاری جرمانے عائد کئے۔سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عمر علی نے بتایا کہ ایل پی جی سلنڈر کی حامل پبلک ٹرانسپورٹس کے خلاف کریک ڈان جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کی جان کا تحفظ اولین ترجیح ہے،لہذا ٹرانسپورٹرز ایل پی جی گیس سلنڈرز ازخود اتار لیں بصورت دیگر دوران چیکنگ نہ صرف چالان بلکہ بھاری جرمانہ کیساتھ سلنڈرز ضبط ناقابل واپسی ضبط کئے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں