رائے ونڈ(نامہ نگار) مسافروں نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ دنیا بھر میں فریٹ سے کما کر مسافروں کو ریلیف دیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں اس کے برعکس مسافر وں سے کمایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسافر ٹرینوں سے ہونے والی آمدن فریٹ ٹرینوں سے زیادہ ہے ۔ وزیر ریلوے سے مطالبہ ہے کہ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کیا گیا اضافہ فی الفور واپس لیاجائے اور فریٹ ٹرینوں کے کرائے بڑھائے جائیں۔




