سرگودھا (بیورو چیف) صوبائی چیئرمین زکوٰة وعشر پنجاب رانا منور غوث خان نے کہا ہے کہ مستحق افراد میں زکوٰة کی تقسیم کے معاملہ پر کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی مستحقین زکوٰة کو ان کے حق کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں تمام افسران کو کہہ دیا گیا ہے کہ جس ضلع سے زکوٰة کے حوالہ سے شکایت آئی تو ضلع کے افسر کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ غریبوں کا مال ہے اور غریبوں پر ہی خرچ ہونا چاہیے وہ چنیوٹ حافظ آباد پنڈی بھٹیاں کے دورہ کے موقع پر افسران اور لوگوں سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی اور دیگر افسران کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ اس وقت وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق صوبہ بھر میں زکوٰة کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور تمام زکوٰة کے فیلڈ اور دفتر میں کام کرنے والے افسران کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ آنے والے سائلین کے ساتھ نہ صرف اپنا رویہ درست رکھیں بلکہ انہیں بار بار چکر لگوانے سے بھی گریز کریں کیونکہ ایک غریب کہیں دور سے آتا ہے شاید اس کے پاس کرائے کے پیسے بھی نہ ہوں اس لیے تمام افسران اور عملہ آنے والے سائلین کو پہلی ترجیح میں زکوٰة کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ لوگ چکروں سے بچ سکیں رانا منور غوث خان نے کہا کہ اس وقت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع سے عوامی شکایات وصول ہو رہی ہیں۔




