کمالیہ(نامہ نگار)وائس چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ملک محمد شریف اور امیدوار ایم پی اے چوھدری شاہد اقبال گجر کا 30 مستحق طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی آف کمالیہ میں تعلیمی اخراجات دینے کا اعلان مستحق غریب طلبہ و طالبا ت کیلئے انتہائی احسن اقدام ہے جس سے ان مستحق طلبہ و طالبات کو تعلیم ہی نہیں بلکہ انکا مستقبل بھی روشن ہوگا جو طلبہ و طالبات مالی رکاوٹوں کی وجہ سے تعلیمی اخرا جا ت برداشت نہیں کرسکتے اور اپنے تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے اور اپنے حسین خوابوں سے محروم رہ جاتے ہیں۔ان طلبہ کیلئیانتہائی احسن اقدام ہے سب سے اہم بات کہ مستحق طلبہ کا تعین وائس چانسلر کی نگرانی میں بنائی ہوئی کمیٹی کرے گی مخیر حضرات کا اس میں کوئی عمل دخل نہ ہوگا اور طلبا کی عزت نفس بھی مجروح نہ ہوگی ہم امید کرتے ہیں کہ ملک محمد شریف اور چوھدری شاہد اقبال گجر اس دائرہ کار کو وسیع کریں گے۔




