راولپنڈی (بیوروچیف)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مسجد میں فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو سزائے موت سنا دی۔ہفتے کو اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا، استغاثہ کے مطابق مجرم صائم نے مارچ 2024 میں تھانہ صادق آباد کے علاقے میں سابق رنجش کی بنا پر مسجد کے اندر فائرنگ کر کے ایک شہری کو قتل کر دیا تھا۔عدالت نے مجرم صائم کو قتل کے جرم میں سزائے موت، 10لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی جب کہ مقدمے کی دیگر دفعات کے تحت 12 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔




