کمالیہ(نامہ نگار)نامعلوم مسلح شخص کے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل و دیگر سامان چھین کر فرار مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق وقار اسلم نے تھانہ رجانہ میں درخواست دی کہ اس نے ٹوبہ شہر میں فارمیسی بنا رکھی ہے فارمیسی بند کر کے گھر جارہا تھا 294گ ب سکول کے پاس نامعلوم مسلح ملز م نے پسٹل کے ذریعے روک کر موٹر سائیکل ،نقدی اور موبائل وغیرہ کل مالیت1لاکھ13ہزار روپے چھین لیا اور فرار ہوگیا جس پر مقدمہ درج ہوا۔




