مسلح ڈاکوئوں نے خاتون سمیت 2افراد سے مال و زر چھین لیا

گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پرخاتون سمیت دو افرادسے مال وزر چھین لیا۔معلوم ہواہے کہ محمد عرفان چک نمبر335ج ب سے اڈانواں لاہور کی جانب جا رہاتھاکہ جس کو راستہ میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سوارڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے 23ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیا۔علاوہ ازیں چک نمبر95ج ب کی حمیدہ بی بی کی دکان کریانہ میں سوداوغیرہ خریدنے کی غرض سے دو نامعلوم داکوداخل ہو گئے اورخاتون کو اسلحہ کے زورپر ہراساں کرکے قیمتی طلائی بالیاں چھین لیں اورڈاکوکامیاب وارداتوں کے بعد فرارہوگئے۔تھانہ نواں لاہور وصدر پولیس گوجرہ کو وارادتوں کی اطلاع دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں