مسلح ڈاکو شہری سے نقدی لوٹ کر فرار

گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں نے شہری سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے وغیرہ چھین لئے۔ معلوم ہواہے کہ محلہ بلونت پورہ گوجرہ کا عثمان خان اپنے کزن کے ہمراہ رقم لے کر اپنی موٹر سائیکل پر سوارگھرجا رہاتھاجو گھر کے قریب پہنچا تو پیچھے سے موٹر سائیکل سواردو نامعلوم نقاب پوش ڈاکوئوں آگئے اور اسلحہ کے زور پر اس سے دو لاکھ روپے سے زائد کی نقدی وقیمتی طلائی چین چھین لی اور کامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے۔ واردات کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس گوجرہ کو دیدی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں