مسلح ڈاکو نے راہ گیر سے موٹرسائیکل’ نقدی چھین لی

گوجرہ ( نامہ نگار)ڈاکوئوں نے راہ گیر سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل وغیرہ چھین لی۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر91ج ب کامحمود الحق اپنی موٹر سائیکل نمبرڈی پی پر سواراپنے کام پر جارہاتھاکہ جس کو دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے91ج ب کے ریلوے پھاٹک کے قریب اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے موٹر سائیکل ،نقدی وغیرہ چھین لی اور کامیاب واردات کے بعد فرارہوگئے واردات کی اطلاع تھانہ صدر پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے تاحال مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں