مسلسل غیر حاضری پرMCFکے36ملازمین نوکری سے فارغ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عثمان غنی نے خود احتسابی عمل کے تحت فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ملازمت کے دوران مسلسل غیر حاضر رہنے والے 36 ملازمین کو نوکری سے برخاست اور 14 ملازمین کی سروس ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ میونسپل کارپوریشن ذرائع کے مطابق ایف ڈبلیو ایم سی کے 50 ملازمین کو ایف ڈبلیو ایم سی میں شفٹ کیا گیا تھا۔ بعدازاں مشاہدہ میں آیا کہ مذکورہ ملازمین بغیر چھٹی یا اطلاع کئے بغیر ملازمت سے مسلسل غیر حاضر پائے گئے اور ان کے خلاف مسلسل غیر حاضری پر پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کمیٹی کے روبرو پیش نہ ہونے پر سنٹری ورکرز عمران ولد نشان’ طارق ولد صادق’ نسیم عباس ولد عابد حسین’ عبدالرحمن ولد عامر قیوم’ وقاص عرف ریاض’ عمران مسیح ولد ریاست مسیح’ ندیم ولد پناہ’ ریئس ولد انور مسیح’ شہزاد مسیح ولد شہباز مسیح’ ارشاد مسیح ولد فیروز مسیح’ شمعون مسیح ولد سموئیل مسیح’ رفیق ولد ماکھا’ عامر مسیح ولد عاشق مسیح’ انتظار ولد نذر’ اسماء دختر فریاد’ جون سردار ولد سردار مسیح’ محمد صابر ولد نذیر حسین’ رفعت بی بی زوجہ عباس’ محمد کاشف ولد محمد رفیق عابد’ شاہد ولد بوٹا’ ندیم ولد عنایت’ بشریٰ بی بی زوجہ عاطف’ شاہد ولد خوشی’ افضال ولد حنیف’ سمیرا زوجہ آفتاب’ زاہد مشتاق ولد مشتاق مسیح’ دلشاد ولد جاگیر’ راجہ ولد ظفر اقبال’ انجم ولد ارشاد’ عمران انجم ولد صادق’ شہباز مسیح ولد وسیم مسیح’ وارث ولد مختار’ یوسف ولد مراد’ وکی پال ولد جارج برائون’ شاہد ولد بوٹا کو نوکری سے فارغ کر دیا۔ علاوہ ازیں دوران انکوائری میں جوابات جمع کروانے والے 12ملازمین وارث ولد عنائت’ کاشی ولد مشتاق مسیح’ اصغر مسیح ولد اﷲ رکھا’ شمس چھیدا ولد یوسف مسیح’ مصطفی ولد انور’ حسین اکرم ولد محمد اکرم’ آکاش ولد خالد مسیح’ عبدالسمیع ولد یوسف مسیح’ محمد صابر ولد خالد’ ناصر ولد خالد’ ناصر ولد حنیف’ اﷲ رکھا ولد ہدایت’ کاشف ولد نذیر’ رشیداں دختر نذیر’ حارث ولد ریاض مسیح اور وسیم ولد صادق مسیح کی سروس ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں