مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی میں دوریاں بڑھ گئیں

اسلام آباد(عظیم صدیقی) آزاد کشمیر الیکشن نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں دوریاں بڑھا دیں، حکمران اتحاد کیلئے مجوزہ 28ویں ترمیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے اور حکومتی معاملات چلانے میںمشکلات بڑھ گئی ہیں، پیپلز پارٹی کے پنجابی بڑوں نے چیئرمین بلاول بھٹو کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ پارٹی کو پنجاب میں دوبارہ زندہ کرنا چاہتے ہیں تو وہ مسلم لیگ (ن) کو رگڑا دیں کیونکہ بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے عوام میں ن لیگ کیخلاف نفرتیں بڑھ گئی ہیں چونکہ پی ٹی آئی پابندیوں کی وجہ سے کھل کر کھیل نہیں سکتی تو ان حالات میں پیپلز پارٹی کیلئے عوام خصوصا پنجاب میںجگہ بنانا آسان ہے، کشمیر الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی تنقیدی بیان بازی جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں