مسلم لیگ ن اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہے

کمالیہ (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدا لر حمن نے کہا ہے کہ پارٹی کی موجودہ پالیسی ملکی استحکام، معاشی بحالی اور عوامی ریلیف پر مرکوز ہے ۔ مسلم لیگ ن ہمیشہ سے ترقی، خوشحالی اور جمہوری اقدار کی علمبردار رہی ہے اور آئندہ بھی ملک و قوم کی خدمت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں پارٹی ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے عملی اور سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔ توانائی بحران، مہنگائی، بے روزگاری اور ادارہ جاتی اصلا حا ت جیسے مسائل کا حل صرف تجربہ کار قیادت ہی فراہم کر سکتی ہے ، اور مسلم لیگ ن اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عوام باشعور ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں