جڑانوالہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 100کے ایم پی اے و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی سردار خان بہادر ڈوگر نے مشیر وزیر اعظم پاکستان رانا ثناء اللہ کیساتھ خصوصی ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ملاقات کے دوران مشیر وزیراعظم پاکستان رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی خدمت کے مشن پر گامزن ہے پاکستا ن کی بہترین سفارتکاری نے مشرق وسطی کو بڑے بحران سے بچا لیا ہے عسکری و سیاسی قیادت کی مشترکہ کاوش کی بدولت پوری دنیا میں پاکستان کے امیج میں اضافہ ہوا ہے پاکستان ایک بار پھر عالمی سطح پر امن کے داعی کے طور پر سامنے آیا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی معیشت کی بہتری ن لیگ کا مشن ہے۔ ملاقات کے دوران ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مشیر وزیر اعظم پاکستان رانا ثناء اللہ کی کاوش کو سراہتے ہوئے اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت دیہات میں بھی تعلیم صحت صاف پانی کی فراہمی کے منصوبہ جات پاپہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں۔ دیہاتوں میں بجلی گیس کی عوام کیلئے تحفہ ہے۔ سڑکات کی تعمیر سے شہریوں کو آسان سفری سہولیات میسر ہو رہی ہے مستقبل میں بھی ایسے میگا پراجیکٹس کو پورا کیا جائے گا اور الیکشن میں عوام کیساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔




