مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ انتقال کرگئے

بہاولپور (نامہ نگار) بہاولپور کے موجودہ ایم این اے ملک اقبال چنڑ انتقال کرگئے۔ ملک اقبال چنٹر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کے والد تھے۔ایم این اے ملک اقبال چنٹر کا تعلق مسلم لیگ ن سے تھا،انہیں بیس روز قبل دماغ کی شریان پھٹنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ملک اقبال چنٹر کی نماز جنازہ ڈرنگ اسٹیڈیم میں آج شام چھ بجے ادا کی جائے گی۔مختلف سیاسی وسماجی شخصیات کی جانب سے ملک اقبال چنڑکے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاجارہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں