فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے اپنے بیان میں کہاہے کہ غزہ فلسطین ہرروزبدترین منظرنامہ پیش کررہاہے اکتوبر2023سے ا سر ا ئیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے دوسری جانب بھوک سے ہونیوالی امواتیں ، قحط اورانسانی تباہی، خورا ک کی شد ید قلت نے جسموں سے گو شت تک چھین لیاہے علاج معالجہ کی سہولت میسر نہیں فلسطینی عوام پر ہونے والا ظلم،نسل کشی عالمی برادری،انسانی حقوق کی تنظیمیں،اقوام متحدہ کے ادارے،مسلم حکمران سمیت پوری انسانیت کے ضمیر پرایک سوالیہ نشان ہے افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ غزہ میں انسانیت لرزرہی ہے مسلم حکمران کاکردارصرف مذمتی قردادیں منظورکروانے تک محدودہے جس کا اسرائیل یاامریکہ پر کوئی اثر نہیں ہونا مسلم حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے یہ جان لینا چاہیے کہ مسئلہ فلسطین، فلسطینی عوام کا مسئلہ نہیں بلکہ عالم اسلام اور پوری انسانیت کا مسئلہ بن چکاہے مسلم ممالک غزہ کے حوالے سے اپناکرداراداکریں۔انہوں نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ کے 193ارکان ممالک میں 142ممالک کا فلسطین کو آزادریاست کے طورتسلیم کرنے کاعندیہ دینا اوریہ تسلیم کرنا کہ اسرائیل غزہ میں ظلم ڈھارہاہے،بھوک سے عوام مررہے ہیں ایساظلم کوروکنے کیلئے ہم فلسطین کو آزادریاست کے طورتسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں یہ مثبت قدم ہے ان تمام ممالک کوچاہیے کہ ہنگامی بنیادوں پر غزہ میں عارضی نہیں مستقل جنگ بندی کویقینی بنانے کیساتھ ساتھ فوری طورخوراک،ادویات علاج معالجہ دویگر سہولیات کی بلارکاوٹ فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کویقینی بنائیں۔




