مشتعل افراد نے چھریوں کے وار کر کے نوجوان کو لہولہان کر دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عداوت کی بناء پر مشتعل افراد نے چھریوں کے وار کر کے مخالف کو لہولہان کر دیا، حملہ آور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چک جھمرہ کے علاقہ 189 رب کے علی ولد اصغر علی کا ملزمان ندیم وغیرہ کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا، گزشتہ روز علی ڈیرہ پر جا رہا تھا کہ راستے میں مشتعل ملزمان نے اس پر حملہ کر دیا اور چھریوں کے وار کر کے بری طرح زخمی کر دیا۔ مضروب کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں