مشتعل افراد کا زخمی نوجوان کو بچانے آئے تھایندار پر تشدد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو بچانے آئے تھانیدار کو ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا’ جڑانوالہ پولیس نے کار سرکار میں مزاحمت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان طلحہ’ بشیر وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق اے ایس آئی مدد حسین نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ 72گ ب میں مذکورہ ملزمان نے مخالفت کی بناء پر علی عباس کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو مشتعل ملزمان نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا اور کہا کہ مضروب کو بچانے کیلئے کیوں آئے ہو اور تھانیدار کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے۔ بعدازاں جڑانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں