مشرق وسطیٰ میں تیل کی پیداوار میں57فیصد کمی

کراچی (بیوروچیف) عالمی مشرق وسطی میں تیل کی پیدوار میں 57فیصد کمی آگئی۔ عالمی ادارے بلوم برگ کے مطابق آبنائے ہرمزکی بندش کی وجہ سے تیل کی پیدوار میں نمایاں کمی آئی، آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث خلیجی ممالک کی تیل پیداوار میں بہت بڑی کمی آئی ہے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی رپورٹس کیمطابق امریکا اور ایران کیدرمیان تجارتی جہازوں کوتحویل میں لینے سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے،جس کے نتیجے میں عالمی توانائی کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ خام تیل 1.7فیصد اضافے کے ساتھ 97ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی، برطانوی خام تیل میں 2فیصد اضافہ، 107ڈالرفی بیرل پر فروخت جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں