مشرق وسطی میں کشیدگی کے اثرات اگلے سال تک رہیں گے

اسلام آباد (بیورو چیف)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایران امریکا کشیدگی ختم بھی ہوجائے تو اس کے معیشت پر پڑھنے والے اثرات اگلے سال تک رہیں گے۔ بدھ کو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں وزیرخزانہ نے سینیٹ اجلاس میں معاشی صورتحال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ (آج) جمعرات کو اقتصادی سروے پیش کرنے کا جا رہا ہوں، جس میں بہت سے حقائق سامنے آئیں گے اور باقی دیگر مواقعوں پر سامنے لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کی صورتحال نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں