اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسکائی 47ڈیٹا سینٹر ”قراقرم ون” کا افتتاح کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسلام آباد میں اسکائی47ڈیٹا سینٹر ”قراقرم ون” کا افتتاح کیا جو کلاڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا ہوسٹنگ اور ڈیجیٹل سروسز کے فروغ کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسکائی 47 منصوبہ پاکستان کو ناقابلِ تسخیر سکیورٹی فراہم کرے گا، اسکائی 47 جیسے منصوبے پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات اور چیلنجوں کا امید اور حوصلے سے مقابلہ کریں تو معرکہ حق جیسے تاریخی کارنامے جنم لیتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی بصیرت افروز قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، متحد ہوکر کام کریں تو کوئی ہدف ناقابلِ حصول نہیں۔




