مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،بیرسٹر گوہر

جڑانوالہ (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصا ف کے قائمقام چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جڑانوالہ آمد پر سابق ایم این اے رائے حیدر علی خاں کھر ل کے ڈیرے پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں جو ساتھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں انکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ پارٹی تبدیل نہ کرنے پر سابق ایم این اے رائے حیدر علی خاں کھرل کو سزا ہوئی پارٹی قیادت رائے حیدر علی خاں کھرل کو جرات اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی رائے حیدر کو پارٹی بدلنے کیلئے آفرز کی گئی مگر انہوں نے عمران خان کا ساتھ دیا پاکستان تحریک انصاف کسی ادارے کے خلاف نہیں ہے ہم آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں ملک آئین اور قانون کی حکمرانی ہو چند افراد غلط فہمی پیدا کر رہے ہیں ہمارا مقصد ہے کہ لوگوں کو انکے جائز حقوق ملے اس موقع پر بیرسٹر عمیر خان نیازی ایم این اے،چنگیز خان کاکڑ ایم این اے، ریاض فتیانہ ایم این اے، علی سرفراز ایم این اے،رانا عاطف ایم این اے،ایم پی اے اکرم چوہدری، چوہدری عمیر وصی ظفر ایڈووکیٹ، ملک ظفر اقبال کھوکھر،نوازش نیازی، طاہر گجر،رفیع اللہ نیازی،اسامہ ذوالفقار گجر،ابرار مرزا،شان ذوالفقار، عثمان ساقی و دیگران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں