کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے رات گئے سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کیمپ میں مقیم متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے ۔اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے متاثرہ خاندانوں میں کھانا تقسیم کیا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانے میں بھی شریک ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب سے متاثر ہونے والے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فلڈ ریلیف کیمپوں کے ساتھ ساتھ متاثرہ اور ملحقہ علاقوں میں بھی کھانے اور اشیائے خوردونوش کی فراہمی جاری ہے۔




