مشین کی زد میں آکر چینی محنت کش ہلاک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چک جھمرہ کے علاقہ میں چینی محنت کش کام کرتے ہوئے مشین کی زد میں آ کر چل بسا۔ بتایا جاتا ہے کہ چینی محنت کش گائوجی فینگ چک جھمرہ میں سرامکس فیکٹری میں کام کر رہا تھا کہ اچانک مشین کی زد میں آگیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں