مصدق ملک کی بیلجیم ہاکی فیڈریشن کو پاکستان کے دورے کی دعوت

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے بیلجیم ہاکی فیڈریشن کو انڈر21ٹیم کے پاکستان کے دورے کی دعوت دے دی۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی دعوت پر خصوصی طور پر اسٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان اور بیلجیم کی ٹیموں کے درمیان میچ دیکھا۔وفاقی وزیر کی آمد پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے گورننگ بورڈ کے رکن چوہدری پرویز سندھیلہ نے ان کا استقبال کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں