مضرصحت گٹکا،سپاری فروخت کرتے دکاندار گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے 77 رب لوہکے میں کامیاب چھاپہ مار کر مضرصحت گٹکا اور سپاری فروخت کرنیوالے دکاندار کو پکڑ کر بھاری مقدار میں سامان برآمد کر کے تلف کر دیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی آفیسر احسن محمود نے مخبر کی اطلاع پر 77 رب لوہکے میں دکاندار ضیاء کی دکان کا معائنہ کیا تو بھاری مقدار میں مضرصحت گٹکا اور سپاریاں برآمد ہوئیں جو کہ انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہیں اور حکومت پنجاب کی جانب سے مضرصحت سپاری فروخت کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ جس پر دکاندار کو گرفتار کر کے حوالہ پولیس کر کے مضرصحت سپاریوں کو تلف کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں