چنیوٹ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت گوشت کا مکروہ دھندہ کرنے والا ایک اور گروہ پکڑ لیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا اورفوڈ سیفٹی ٹیم نے200کلو بیمار جانور کا انتہائی مضر صحت گوشت برآمد کر کے بائی پاس کے قریب سیم میں تلف کر دیا۔جعلسازی کا مکروہ کاروبار کرنے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ملزم کے پاس انتہائی لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیااورموقع پر ویٹرنری سپیشلسٹ ٹیم نے گوشت کا مکمل معائنہ کرکے اسے مضر صحت قرار دیا۔




