اسلام آباد (بیورو چیف)وفاقی حکومت نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر وزیراعظم معائنہ کمیشن (پی ایم آئی سی) کے چیئرمین بریگیڈیئر (ر) مظفر علی رانجھا کی مدت ملازمت میں مزید دو سال کی توسیع کر دی ہے، جس کا اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بریگیڈیئر (ر) مظفر علی رانجھا کی بطور چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن کنٹریکٹ پر تعیناتی میں دو سال ۔ وہ سابقہ شرائط و ضوابط کے تحت ہی اگلے احکامات تک اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔




