فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ موجودہ حالات میں معاشی استحکام کے ساتھ سیاسی استحکام کی بھی ضرورت ہے سیاسی تنا ئوکم کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کوایک ٹیبل پر بیٹھ کر سیاسی اورمعاشی معاملات طے کرنے چاہئیں-جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات اورمعاشی حالات میں لانگ مارچ یادھرنے قابل عمل نہیں جمہوریت اور آئین کے مطابق دونوں فریقین کو معاملات کاحل تلاش کرنا چاہئے -بانی پی ٹی آئی اور دیگرقیدیوں کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کوقانون کاراستہ اختیارکرناچاہئے ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ایک ٹیبل پربیٹھ کر فیصلے کرنے کی پیشکش کی مگر پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کوترجیح دی جس سے بھی معاملات حل نہ ہوسکے- انہوں نے کہا کہ فساداورسڑکوں پر تماشے نہیں لگیں گے پاک فوج دہشت گردی کامقابلہ کررہی ہے ایسے حالات میں تمام پارلیمانی جماعتوں کوپاک فوج کاساتھ دیناچاہئے۔




