فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ضیاء الحق شہید) کے صوبائی صدر میاں ساجد حسین انجم نے ایک تنظیمی اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضیاء الحق شہید جیسے عظیم اور بہادر جرنیل صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور رفاعی لحاظ سے مضبوط اور معاشی طورپر مستحکم پاکستان جنرل محمد ضیاء الحق شہید کا مشن تھا۔ انہوں نے کہا کہ صدر جنرل محمد ضیاء الحق شہید زندگی بھر ملک میں اسلامی تعلیمات کے نفاذ، نظریاتی اقدار کی سربلندی، ایٹمی پروگرام کی تعمیر و تکمیل جہاد کشمیر، جہاد فلسطین اور جہاد افغانستان کی کامیابی کیلئے کوشاں رہے اور اس راہ میں اپنی جان بھی قربان کر دی۔ ملت اسلامیہ کے اتحاد اور سربلندی کیلئے جنرل ضیاء الحق شہید کے تاریخ ساز کردار اور خدمات کو قوم صدیوں یاد رکھے گی۔ شاہ فیصل مسجد میں شہید کے مزار پر دعا17اگست کو 5بجے شام کو ہو گی۔




