لاہور (بیوروچیف) نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت سولر سسٹم سے معاہدے کے برعکس بجلی کی پیداوار کرنے والوں کا ریکارڈ مرتب کر لیا گیا۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیٹ میٹرنگ پر منتقل ہونے اور معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کا ڈیٹا بلوں پر شائع کر دیا،کمپنیوں نے معاہدے کے برعکس ایکسپورٹ ہونیوالے اضافی یونٹس پر ریلیف بند کرکے ریکارڈ شائع کر دیا۔ایکسپورٹ ہونیوالے یونٹس کی ایم ڈی آئی ریڈنگ کی بنیاد پر اضافی یونٹس پر کریڈٹ ختم کیا گیا،وفاقی حکومت نے معاہدے اور جنریشن لائسنس کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیاہے۔لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں نے رواں ماہ سولر پینلز سے اضافی یونٹس کی تفصیلات بلوں پر شائع کر دی ہیں جبکہ تقسیم کار کمپنیوں نے ایکسپورٹ ایم ڈی آئی ریڈنگ کے مطابق صارفین کو بلوں میں ریلیف دیاہے۔




