ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) سوشل ویلفیئر تحصیل آفس کمالیہ کے زیراہتمام معذور افراد کے سرٹیفکیٹس کے اجرا کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کمالیہ میں اسسمنٹ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایم ایس ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے کی، جبکہ ممبران میں ڈاکٹر حافظ حبیب الرحمن (سینئر میڈیکل اسپیشلسٹ)، خالد حسین، صدر ادارہ صبغت اللہ شاہد حسین اشرفی، ممبر ادارہ صبغت اللہ اور میڈیکل سوشل آفیسر ارشد قادری شامل تھے۔اجلاس میں 46 معذور افراد کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور ان کے سرٹیفکیٹس کے اجرا کے لیے کارروائی مکمل کی گئی۔




