فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام معرکہ حق بنیان مرصوص کا ایک سال مکمل ہونے کے حوالے سے تقریبات کا آغازہو گیا ہے۔اس ضمن میں ضلع کونسل چوک سے پاک آرمی سے اظہار یکجہتی کے لئے عظیم الشان ریلی کچہری بازار چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور رکن قومی اسمبلی راجہ دانیال نے ریلی کی قیادت کی۔مسلم لیگی رہنما عمراسرار،شیخ یوسف،ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انور علی،اسسٹنٹ کمشنر سٹی عادل عمرکے علاوہ ڈویژنل وضلعی محکموں کے افسران،سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔شرکا نے پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے،پاک فوج کی خدمات کو سلام اور تہنیتی تحریروں پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے۔




