فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آپریشن بنیان المرصوص معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر این اے 101 اور پی پی 113 کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے جشن فتح کی پروقار ریلی نکالی گئی’ ریلی فیضان مدینہ چوک سے شروع ہوئی اور جڑانوالہ روڈ اختتام پذیر ہوئی’ ریلی کی قیادت میں سابق ایم این اے میاں عبدالمنان’ انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ رجسٹرڈ کے صدر چوہدر ی پرویز اقبال کموکا’ سابق ایم پی اے رانا علی عباس خاں ایڈووکیٹ ‘سابق چیئرمین یاسمین امین’ طارق قادری ‘ میاں علی’ کالا ڈوگر’ چوہدری عثمان گجر’ رانا بلال’ حافظ عثمان’ عمران عباسی’ ملک فاروق’ میاں اکبرعلی’ و دیگرنے کی’ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں انڈیا مخالف نعروں کے کتنے اٹھا رکھے تھے’ ریلی کے شرکاء تمام راستے پاک فوج زندہ باد’ پاکستان زندہ باد’ انڈیا مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے’ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے میاں عبدالمنان’ انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ رجسٹرڈ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا’ سابق ایم پی اے رانا علی عباس خاں ایڈووکیٹ نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی اللہ تعالی کی مدد پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوام کی یکجہتی کے نتیجہ میں ممکن ہوا’پاک فوج نے دشمن کو ایسا تھپڑ مارا کہ وہ عمر بھر یاد رکھے گا’ فتح کے بعد اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وہ مقام عطا کیا ہے کہ کوئی بڑی سے بڑی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی’ اس وقت پاکستان پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے’ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امن کی کوششوں کو پوری دنیا خراج تحسین پیش کر رہی ہے’ پاکستان دنیا کے نقشے پر امن کے داعی کے طور پر ابھرا ہے’ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران اور امریکہ کی جنگ میں جو مثبت کردار ادا کیا ہم انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں جنگوں سے یہی سبق ملا ہے کہ یہ کسی طرح بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہوتی مگر ہماری امن پالیسی کو کمزوری سمجھنے والے یہ مت بھولیں کہ جب وطن عزیز کے دفاع پر بات آئی تو پوری پاکستانی قوم یکجا ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دے گی’ اللہ تعالی کے فضل اور عوام کی محبت کے نتیجہ میں آج ہم سرخرو ہوئے ہیں اور آئندہ بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ‘ انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے ‘ ہماری مسلح افواج نے ہمیشہ کی طرح دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر ثابت کیا ہے کہ ہماری بہادر فوج اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمیشہ جاگتے رہتے ہیں اگر آئندہ بھی پاکستان پر کسی قسم کی جارحیت کی تو پوری پاکستانی عوام فوج کے ساتھ مل کر بھارت کو عبرت ناک شکست دے گی




