معرکہ حق نے ثابت کر دیا ہر چیلنج کا سامنا کر سکتے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران مدینہ ٹائون اور مرکزی قومی ہم آہنگی امن کمیٹی کے زیر اہتمام بنیان مرصوص معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر صدر انجمن تاجران مدینہ ٹائون چوہدری وقاص گجر کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے عظیم الشان ریلی نکالی گئی ‘ ریلی کے مہمان خصوصی سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ تھے’ ریلی میں ممبراسلامی نظریاتی کونسل پاکستان حافظ محمد امجد’ ممبرپنجاب بار کونسل رانا معظم عباس’ چوہدری وقاص گجر’ رانا ذوالفقار حمید’ ملک شاہد شبیر’ سید کاشف’ زین راجپوت’ چوہدری شہباز گجر’عباس حیدر شیخ’ احمد قادری’ چوہدری سکندر گجر’ زین مغل’ چوہدری غلام فرید گجر’ زبیر رحمانی’ عثمان منج’ چوہدری افضل گجر’ چوہدری احتشام گجر’ بہادر خان’ امیراسلام خان’ سلمان خان’ بلال ڈوگر’ ملک وہاب ‘سید ذیشان حیدر شاہ’ عبداللہ راجپوت’ رانا حیدر’ زیشان نیازی’ میاں حمزہ’ رانا فرقان’ رانا عظیم’ رانا عادل’ رانا فیضان’ رانا ارسلان خالد نے شرکی کی’ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ’ ممبراسلامی نظریاتی کونسل حافظ محمد امجد’ ممبرپنجاب بار کونسل رانا معظم عباس’ چوہدری وقاص گجر و دیگر مقررین نے کہا کہ ہم اللہ رب العزت کی بارگاہ میں اظہار تشکر کرتے ہیں جس نے پاکستان اور افواج پاکستان کو شاندار کامیابی سے نوازا’ دنیا پاکستان کی عسکری مہارت اور دفاعی حکمت عملی کا اعتراف کر رہی ہے’ وطن کے تحفظ کیلئے ہم افواج پاکستان کی بہادری اور شجاعت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ ہمارے عظیم بہادر جانبازوں نے چند گھنٹوں میں مودی کے اجرتی دہشت گردوں کی بینڈ بجا دی ‘ ہم پاک فضائیہ کے جانبازوں اور افواج پاکستان سمیت پوری پاکستانی قوم کو معر کہ حق کی شاندار فتح پر دلی مبارکباد دیتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کی بات کرتا ہے لیکن اگر جنگ کرنا ضروری ہوا تو جنگ بھی کر لیں گے اور پھر ایسی جنگ کہ جو دشمن کے لیے تباہی و بربادی کا پیغام بن جائے’ پاکستان نے انڈیا کو ایسی شکست دی ہے کہ وہ آئندہ کبھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھے گا’انہو ں نے کہاکہ بنیان مرصوص آپریشن ہماری قومی خودمختاری کی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،آپریشن بنیان مرصوص نے ثابت کر دیا کہ ہم کسی بھی چیلنج کا سامنا کر سکتے ہیں،بھارت نے پہلگام جیسے واقعے کو عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے استعمال کیا اور پاکستان کی امن خواہش کو نظرانداز کیا، جس کا بھارت کو منہ تو ڑ جواب ملا’ شاہینوں کی شجاعت نے ثابت کر دیا کہ پاک فضائیہ ہر چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے’ ریلی کے آخر میں خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ارض وطن کو دشمن کے ناپاک عزائم سے محفوظ رکھے ‘ دنیا کو تباہ کن جنگوں سے محفوظ رکھے اور انسانیت کو امن’ استحکام اور انصاف نصیب کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں