معرکہ حق کی کامیابی کا جشن مذہبی تنظیموں کا افواج پاکستان کو خراج تحسین

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) علامہ محمد ریاض کھرل علامہ غلام اکبر ساقی ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی پیر محمد مقصود احمد مدنی پیر محمد صدیق الرحمن احمد خالقی علامہ عزیز الحسن اعوان شیخ الحدیث مفتی محمد انس مدنی مفتی مظفر اقبال ڈاکٹر عبدالرزاق عابد قاری غلام اللہ خانصاحبزادہ سید محمد ایوب شاہ و دیگر علما و مشائخ مشترکہ پر ہجوم پریس کانفرنس پریس کلب میں کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی نا انصافی ریاست مخالف سرگرمیاں کسی صورت قابلِ قبول نہیں اگر کوئی ملک کے اندر نفاق اور انتشار پھیلانے کی کوشش کرے گا تو پوری قوم علما و مشائخ اور جملہ طبقات متحد ہو کر اس کا راستہ روکیں گے معرکہ حق کی کامیابی پر اپنی مسلح افواج اور سپہ سالار کو خراج تحسین اور شہدا کو خراج عقیدت کے پھول پیش کرتے ہیں مسلح افواج سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں جنہیں قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ہم معرکہِ حق بنیان و مرصوص کی تکمیل پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں یہ اعزاز عطا کیا اور ہمیں قومی سطح پر اتفاق اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا شرکائے کانفرنس میں صاحبزادہ محمد احمد رضا علامہ اصغر علی گولڑوی پیر قاری محمد عاشق نعیمی مولانا محمد تنویر طاہر راٹھور علامہ رضا امین سیفی ملک فلامت حسین مولانا سجاد حسین سرداری صاحبزادہ ابرار حسین جلوی علامہ محمد اکمل رضوی اور دیگر اکابرین بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں