معمولی بارش نے فیسکو کی کاکردگی کا پول کھول دیا،بجلی کی طویل بندش،عوام پریشان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں معمولی بارش نے فیسکو کی کارکردگی کا پول کھول دیا’ متعدد فیڈر بند’ کئی علاقوں کی بجلی بند ہونے سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، فیسکو کا نااہل اور کرپٹ عملہ خواب خرگوش کے مزے لے کر سوتا رہا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب ہونے والی معمولی بارش سے موسم خوشگوار اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے رات کے وقت موسم کافی حد تک تبدیل ہو گیا جبکہ معمولی بارش کے بعد فیسکو کے درجنوں فیڈر ٹرپ کر گئے، شہر کے مختلف علاقوں کی بجلی بند’ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہو سکی۔ صارفین کی جانب سے فیسکو حکام کو فون کئے گئے لیکن متعدد سب ڈویژنوں کے فون ریسیو نہ کیے گئے، فیسکو کا نااہل عملہ خواب خرگوش کے مزے لیتا رہا۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے بجلی کے بل وصول کرنے کے باوجود فیسکو اپنا نظام درست نہ کر سکا۔ ٹرانسمیشن لائنز تبدیل ہوئیں اور نہ ہی گرڈ اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن ہو سکی۔ فیسکو کو چاہیے کہ وہ اپنا نظام اپ گریڈ کرے تاکہ معمولی بارش یا آندھی چلنے سے فیڈر بند نہ ہوں۔ بجلی کی کئی گھنٹوں کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں