معمولی تلخ کلامی پر محنت کش قتل

کمالیہ(نامہ نگار)معمولی تلخ کلامی پر محنت کش قتل مقدمہ درج ملزم فرار ۔تفصیل کے مطابق کمالیہ کے محلہ چونگی نمبر 6پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر گلی میں موٹر سائیکل کو سائیڈ پر فی الفور کیوں نہیں کیا جس پر عدم برداشت کے بعد ملزم نے 40 سالہ پرویز کو درانتی کے پے در پے وار کر کے شدید زخمی کر دیا تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا مقتول پانچ بچوں کا باپ تھا اور سبزی بیچ کر اپنے خاندان کی کفالت کرتا تھا افسوسناک واقعے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار رہی تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے ورثا کی تحریری درخواست پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں