معمولی جھگڑے پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل،مخالفین نے نوجوان کو مار ڈالا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) معمولی جھگڑے پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل جبکہ مقدمہ بازی پر مسلح افراد نے مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کردی، بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ242ر ب عبداللہ ولد شہزادکا چھوٹے بھائی علی اکبر سے کسی بات پر معمولی تلخ کلامی ہوئی تو اس نے چھری کے وار کر کے عبداللہ کو بری طرح زخمی کر دیا جسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔جبکہ ڈجکوٹ کے علاقہ267ر ب میں بہزاد علی کو ڈیرہ پر کام کر رہا تھا کہ مقدمہ بازی کی بناء پر علی شیر وغیرہ نے سر میں آہنی راڈ مار کر ابدی نیند سلا دیا ، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں