معمولی جھگڑے پر دوست نے دوست کو قتل کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معمولی جھگڑے پر مشتعل دوست نے فائرنگ کر کے دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ غلام محمد آباد شیرانوالہ چوک کے رہائشی اشفاق ولد مشتاق کی صدر بازار کے سلیمان عرف آلو کیساتھ کسی بات پر تلخ کلامی. ہو گئی تو ملزم سلیمان عرف آلو نے فائرنگ کر کے دوست اشفاق ولد مشتاق کو بری طرح زخمی کر دیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل سلیمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں