فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان نے فائرنگ کر کے نوجوان کو لہولہان کر دیا’ حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نشاط آباد کے علاقہ 49 ج ب کے رہائشی محمد جنید ولد طارق محمود کا گزشتہ دنوں ملزم احسن غفور کیساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی۔ جسے ملزم نے بے عزتی تصور کرتے ہوئے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے جنید بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا تو ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔ پولیس نے اقدام قتل کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔




