فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد نے چھریوں کے وار کر کے تین افراد کو بری طرح زخمی کر دیا’ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے، مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 75 رب میں معمولی جھگڑے پر ملزمان شبیر ریاض وغیرہ نے چھریوں کے وار کر کے تین نوجوان ریحان’ قمر زمان اور اظہر کو بری طرح زخمی کر دیا’ حملہ آور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔




