مکوآنہ (نامہ نگار) معمولی رنجش پر نوجوان فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق مکوآنہ میں معمولی رنجش نے خونریزی کی شکل اختیار کرلی۔21سالہ نوجوان شرجیل ولداعظم جٹ گھر کے باہر کھڑا تھا کہ مبینہ طورپرعامروغیرہ ملزمان نے اچانک فائرنگ کردی۔ گولی لگنے سے شرجیل شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ یہ افسوسناک قتل کی واردات تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود مکوآنہ میں پیش آئی۔ اطلاع ملتے ہی ایس پی جڑانوالہ سمیت متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔




