مفت عمرہ کا جھانسہ دیکر منشیات سمگلنگ کروانیوالا ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے سپریم کورٹ سے ضمانت کینسل ہونے پر سادہ لوح شہریوں کو مفت عمرہ کروانے کا جھانسہ دیکر منشیات سمگلنگ کروانے والے ملزم صدام حسین کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ملزم صدام حسین نے اپنے دیگر ساتھیوں کیساتھ مل کر سادہ لوح گھرانے کے 5افراد کو مفت عمرہ کروانے کا جھانسہ دیکر سعودی عرب بھجوایا اور مذکورہ خاندان کو ایک بیگ سعودی عرب پہنچانے کیلئے دیا۔ مذکورہ بیگ میں منشیات آئس چھپا رکھی تھی۔ سعودی عرب ائیرپورٹ پر بیگ کی چیکنگ کے دوران منشیات برآمد ہونے پر پورے خاندان کو گرفتار کر لیا تھا۔ ایف آئی اے نے مذکورہ ملزم کو گرفتار کر کے اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں