مقدس مقامات کیخلاف جارحیت ناقابل قبول ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مقدس مقامات کی طرف کسی بھی قسم کی جارحیت یا خطرہ ناقابل قبول ہے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پوری امت مسلمہ کے دلوں میں خصوصی مقام رکھتے ہیں، ان کی حرمت اور سلامتی پر پوری امت متحد ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مقدس مقامات کی حفاظت اور حجاج و زائرین کا تحفظ ہر مسلمان کے جذبات سے جڑا معاملہ ہے۔ عالمی برادری اور مسلم ممالک کو مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے مشترکہ اور موثر کردار ادا کرنا چا ہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات خطے کے امن و استحکام کیلئے بھی تشویش کا باعث ہیں اور ان کا تدارک ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں