صفدرآباد(نامہ نگار)مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالف کو قتل کردیا۔اطلاعات کے مطابق سرگود ھا روڈ کی آبادی رچند میںسابقہ دشمنی اور مقدمہ بازی کی بنا پر سات افراد نے فائرنگ کر کے مخالف نیاز احمد کو قتل کر دیا اور اس کی والدہ بلقیس بی بی کو شدید زخمی کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ صدر فاروق آباد نے لاش کو قبضہ میںلے کر کارروائیشروع کر دی۔زخمی بلقیس بی بی کو مخدوش حالت میں میو ہسپتال لاہور بھجوا دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔




