مقدمہ قتل میں ملوث اشتہاری گرفتار

جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر کھوکھر نے سابق چیئرمین یونین کونسل چوہدری اشرف ساہی کے مقدمہ قتل میں ملوث و مطلوب اشتہاری ملزم کو 11ماہ بعد حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین یونین کونسل و پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اشرف ساہی(صدر بھٹہ ایسوسی ایشن)کو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے تھانہ سٹی کی حدود ہائوسنگ کالونی میں رہائش گاہ کے سامنے 21مئی 2025کو الصبح قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 950/25بجرم 303مقتول کے بیٹے شہزاد ساہی کی مدعیت میں درج رجسٹرڈ ہوا تھا،ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر کھوکھر نے مقدمہ میں نامزد و مطلوب اشتہاری مستنصر ولد غنفر کو 11ماہ بعد حراست میں لے لیا ہے۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ مقتول اشرف ساہی سینئر صحافی چوہدری عدنان ساہی،چوہدری فرقان ساہی ایڈووکیٹ کے والد تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں نامزد و ملوث مطلوب ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں