ملاوٹی کھویا تیار کرنیوالا یونٹ اور غیر قانونی مذبحہ خانہ پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے لاری اڈا کے نواح میں ملاوٹی کھویا اور پنیر تیا رکرنیوالے یونٹ اور رضاآباد میں غیر قانونی مذبحہ خانہ پکڑ لیا’ بھاری مقدار میں ملاوٹی کھویا’ پنیر اور دیگر سامان قبضہ میں لیکر تلف کر دیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایف ایس او احسن محمود کو اطلاع ملی تھی کہ لاری اڈا کے نواح میں فیاض وغیرہ نے ملاوٹی کھویا اور پنیر تیار کرنے کا یونٹ بنا رکھا ہے جہاں پر ملاوٹی کھویا اور پنیر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا ہے، جبکہ ایف ایس او حافظ محمد رمیض کو اطلاع ملی تھی کہ شاہ نواز ٹائون میں قصاب ظہیر عباس نے غیر قانونی مذبح خانہ کھول رکھا ہے۔ جہاں پر بیمار’ لاغر جانوروں کو ذبح کر کے مضرصحت گوشت شہر میں سپلائی کیا جاتا ہے جس پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چھاپہ مارا تو مذبح خانہ میں جگہ جگہ خون’ چھریاں اور بھگدے برآمد ہوئے۔ جبکہ گوشت دستیاب نہ ہو سکا۔ جس پر انسانی صحت سے کھیلنے والوں کو حوالہ پولیس کر کے مقدمات درج کروا دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں